Subscribe Us

Adam aur zoya by Farwa Yousaf (Sneak Peak)


Adam aur Zoya by Farwa Yousaf

 (Coming Soon)

Sneak Peak:

”کیاتم میرے ساتھ ایک اورکتاب پڑھوگی؟“شہزادہ محل کی درودیوارچھوڑکرایک عام سی لڑکی کے ساتھ کتاب پڑھنے کاخواہشمند تھا۔ زویاکی اداسی زیادہ دیرتک قائم نہ رہ سکی۔

”اگرتم میری خاطروائن بجانے کاوعدہ کروگے۔“وہ ہنس پڑا۔اسکی نم آنکھوں میں ستارے جھلملائے۔

”ضرورپڑھوں گی لیکن تمہیں وعدہ کرناپڑے گاکہ تم کسی رقص والے سین پرہنسوگے نہیں۔سارافسوں خراب نہیں کروگے جیسے تم نے کتاب میں کیاتھا۔“

”ایساکیاہوتاہے ان میں …… ہرفیری ٹیل میں ایساسین لازم کیوں ہوتاہے؟“

بوند بوند بارش آسمان سے ٹپکنے لگی تووہ اٹھ کھڑی ہوئی۔”ان مناظرمیں ایک فسوں ہوتاہے۔یعنی ……یعنی……ایک ردھم۔“وہ اپنے فراک کے دامن کاکوناتھام کرہواکے دوش پرلہرانے لگی۔”جہاں اجسام نہیں بلکہ دل رقصاں ہوتے ہیں۔کسی اجنبی کی آنکھوں میں کسی اپنے کا گمان ہونے لگتا ہے۔دل سے دل جڑنے لگتاہے اورردھم بننے لگتاہے۔محبت ہی محبت دوردورتک پھیل جاتی ہے۔ ایک سحرہوتاہے جو پوشیدہ ہوتاہے۔تماشائی کی سمجھ سے بالاتر۔یاپھرمیرے خیال میں یہ اس بات پرمنحصر ہے کہ تم رقص کیلئے کس شخص کاانتخاب کرتے ہو۔“

”زویا……“وہ اس پکارپرٹھہر کرمڑی۔ ”Can I؟“مؤدب اندازمیں سینے پربازوٹکائے اسنے اپناداہناہاتھ زویاکی سمت بڑھایا۔ ”میں محسوس کرناچاہتاہوں۔وہ کیاتھاجوتم نے محسوس کیامگرمیں نہیں کرسکا۔“

”کیاایڈم مراد میراانتخاب کررہا ہے؟“

اسنے گردن اثبات میں ہلادی۔”ہاں میں تمہاراانتخاب کررہاہوں،زویا۔“زویاکاچہرہ کھل اُٹھا۔

”اوکے۔“اسنے اپناہاتھ اسکی عیاں ہتھیلی پررکھ دیا۔دوسرے ہاتھ سے اپنے فراک کاکوناتھام لیا۔ایڈم نے اپنی مسکان گہری کرلی۔ وہ ہونٹوں پرکوئی مدہم سی مدھر دھن بجارہاتھا۔وہ مسکرا رہاتھا۔گاہے بگاہے اسکی کھلکھلاتی ہنسی بھی وادی میں گونجنے لگتی۔بھوری آنکھوں میں ستاروں کاجہاں آبادتھا۔ ایڈم مراد اسے مبہوت کررہاتھا۔اسکے دل کے ساتھ کھیل رہاتھا۔ اسے اپنی محبت میں پاگل کررہاتھا۔ محبت کے سحرمیں جکڑرہاتھاجہاں سے رہائی کی زویا کو طلب نہیں تھی۔ 

وہ اپنی نیلی آنکھوں کواسکی بھوری آنکھوں سے آزادکروانے میں ناکام ہورہی تھی۔ وہ محبت کا سحرپھونک رہاتھااورزویااسکے سحرمیں جکڑی جا رہی تھی۔


Synopsis:

زویامنیراپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہے۔تین سال کی عمرمیں ماں کے گزرجانے کے بعدسے وہ اپنی دادی کی ہم راہی میں زندگی بسرکررہی ہے۔ باپ بدرمنیراس کی زندگی میں صرف ایک اے ٹی ایم مشین سی حیثیت رکھتاہے۔ دادی کے مطابق ان کومحبت کاروگ لگا ہوا ہے۔ زویا منیر کی تنہائی پسندطبیعت سے اکتاکردادی اسے اسکے ننھیال کینڈی بھیجنے کی منصوبہ بندی کرتی ہیں جہاں اس کی ملاقات ایڈم مرادسے ہوتی ہے اوروہ ایک ملاقات زویامنیرکی زندگی کوبدل کررکھ دیتی ہے۔


Genre:

Fairy Tale, Fantasy, Drama, Romantic.

𝗔𝗹𝗹 𝗿𝗶𝗴𝗵𝘁𝘀 𝘁𝗼 𝘁𝗵𝗶𝘀 𝘀𝘁𝗼𝗿𝘆 𝗮𝗿𝗲 𝗿𝗲𝘀𝗲𝗿𝘃𝗲𝗱 𝗯𝘆 𝗥𝗲𝗮𝗱𝗲𝗿𝘀 𝗗𝗲𝗹𝗶𝗴𝗵𝘁. 𝗡𝗼 𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿 𝘄𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲 𝗼𝗿 𝗯𝗹𝗼𝗴 𝗶𝘀 𝗮𝗹𝗹𝗼𝘄𝗲𝗱 𝘁𝗼 𝗽𝗼𝘀𝘁 𝗶𝘁. 𝗣𝗹𝗲𝗮𝘀𝗲 𝗿𝗲𝗳𝗿𝗮𝗶𝗻 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝗽𝗹𝗮𝗴𝗶𝗮𝗿𝗶𝘇𝗶𝗻𝗴 𝗮𝗻𝗱 𝗽𝗼𝘀𝘁𝗶𝗻𝗴 𝘁𝗵𝗶𝘀 𝗻𝗼𝘃𝗲𝗹 𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿𝘄𝗶𝘀𝗲 𝗥𝗲𝗮𝗱𝗲𝗿'𝘀 𝗗𝗲𝗹𝗶𝗴𝗵𝘁 𝗮𝗻𝗱 𝗪𝗿𝗶𝘁𝗲𝗿 𝘄𝗶𝗹𝗹 𝗯𝗲 𝗮𝘂𝘁𝗵𝗼𝗿𝗶𝘇𝗲𝗱 𝘁𝗼 𝘁𝗮𝗸𝗲 𝗮𝗹𝗹 𝗹𝗲𝗴𝗮𝗹 𝗮𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗴𝗮𝗶𝗻𝘀𝘁 𝘆𝗼𝘂.

اس ناول کے تمام جملہ حقوق ریڈرز ڈیلائٹ کے پاس محفوظ ہیں۔۔ کسی اور ویب یاں بلاگ کو اسے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ ریڈرز ڈیلائٹ اور رائیٹر آپکے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Readers Delight.



Give us feedback in comment section. In case of any issue contact us. Mail us your readings on onlineomegabooks@gmail.com.Share our novels anywhere, with your friends and family. Do give feedback in comment section below. 

Post a Comment

0 Comments