Hakim written by Farwa Yousaf
Chapter # 3: "Ibrahim"
(باب نمبر# ۳: "ابراہیم")
Description:
عبدالمتین کینڈا کے شہر کیوبیک کا ایک کامیاب بزنس مین تھا۔ اسکا نام اے ایم ایک برینڈ کی حیثیت رکھتا تھا۔ لوگ اس سے ملتے تو سیاست میں دلچسپی لینے کا کہتے۔ کینڈا پر حکومت کرنے جیسے مشورے دیتے۔ وہ اس موضوع کو طول نہیں دیتا تھا سو لوگوں نے یہی اخذ کیا کہ اسے سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔
پر حقیقت مختلف تھی۔
نتاشہ بھارت کے گاؤں کی رہائشی تھی جہاں محبت کرنے والے نوجوانوں کو سولی پر لٹکا دیا جاتا تھا۔ گاؤں کی روایت تھی۔ نوجوانوں کی شادی سرپنج کے منتخب کردہ شخص سے طے پاتی تھی۔ پر نتاشہ اس روایت کو بھلائے محبت کر بیٹھتی ہے اور آخرکار غلامی کی بیڑیوں کو توڑ بھاگ نکلتی ہے پر دوسری جانب مشکلیں اسے اپنی راہ تکتی ملتی ہیں۔
ابراہیم کینڈا کے سب سے خطرناک مافیا کا مشیرِ خاص تھا۔ لوگوں نے اسکا چہرا نہیں دیکھا تھا۔ وہ محض اپنے کلائنٹ سے ملاقات کرتا تھا اور اسکے بعدکلائنٹ سے تمام روابط ختم کر دیتا تھا۔ لوگ ابراہیم نامی شخص سے خوفزدہ تو تھے پر کسی نے اسکا چہرا نہیں دیکھا تھا۔اور جنہوں نے دیکھ رکھا تھا۔ وہ اسے کسی اور نام سے جانتے تھے۔
نائل کارلوس ایک عام لکھاری تھا جو اسکول میں جاب کرتا تھا۔ اسکی لکھی اب تک کی تمام کتب ردی کا ڈھیر بن چکی تھیں۔ وہ مسودہ لئے کئی پنلشرز کے پاس جاتا تھا پر وہ اسکے لکھے کو مسلسل مسترد کرتے جا رہے تھے۔ زندگی مشکل سے مشکل ہوتی جا رہی تھی۔ اسنے اپنی کتاب خود چھپوانے کا فیصلہ کرتے اسکول میں جاب کا آغاز کیا تھا پر وہاں بھی مسائل اس قدر بڑھ گئے کہ اسے جاب چھوڑنی پڑی۔
کہانی ایک مافیا کے مشیرِ خاص کی جس کی اصل پہچان سے سبھی ناواقف تھے۔ ایک گاؤں میں رہائش پذیر عام لڑکی کی جو غلام بن کر زندگی نہیں گزارنا چاہتی تھی۔ ایک عام نوجوان کی جو صرف اپنا لکھاری بننے کا خواب پورا کرنا چاہتا تھا۔ زندگی نے انہیں کیسے ملوایا؟ جاننے کیلئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں۔
Genre:
Gangster, Indian culture, Politics, Suspense, Religious, Love, Self Love, Youth.
اس ناول کے تمام جملہ حقوق ریڈرز ڈیلائٹ کے پاس محفوظ ہیں۔۔ کسی اور ویب یاں بلاگ کو اسے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ ریڈرز ڈیلائٹ اور رائیٹر آپکے خلاف ہر طرح کی
قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Readers Delight.
ناول پڑھنے کے بعد نیچے دئے گئے کمنٹ باکس میں بتائیں کہ آپکو ناول کیسا لگا۔
0 Comments