Subscribe Us

Hakim by Farwa Yousaf Episode 11 Sneak Peek

Hakim by Farwa Yousaf


Chapter # 3: "Ibrahim"
Episode # 11

Sneak Peek


۔ ”میں جب گھر آیا تھا تو مجھے گانوں کی آواز آ رہی تھی۔“جلال صوفے سے اٹھا۔

      زینوں کے قریب اسکے قدم تھم گئے۔ جلال اسکی سمت رُخ کیے کھڑا تھا۔ جھریوں زدہ پیشانی مزید شکن زدہ ہوئی۔ اسکی گندمی رنگت میں سرخی گھلنے لگی۔ اسکی سیاہ آنکھوں اور ان پر پردہ ڈالتی گھنی پلکیں اس لڑکی کی پلکوں سے مماثلت رکھتی تھیں جو زینوں کے قریب چپس والا باول تھامے کھڑی تھی۔

      اسنے قدم بڑھائے۔ ”کرن....۔“

      ”آپ نے مجھے بلایا؟“پلٹ کر تعجب سے پوچھا۔ انگشت سینے پر ٹکائی۔ ”مجھے کیا معلوم؟“

      جلال کی تیز نگاہیں اسکا چہرے کھوجنے لگیں۔”وہ گانے تم نے لگائے تھے؟“کرن کی گردن بے ساختہ نفی میں دائیں سے بائیں ہلی۔

      ”میں نے غلطی سے ٹی وی آن کر دیا تھا۔ اسی پر گانے لگے تھے۔آواز کافی اونچی تھی۔ مجھے خیال رکھنا چاہئے تھا۔“ کرن کی اٹکی سانس بحال ہوئی۔ جلال نے سر کو خم دیا۔ ایک تیز نظر کرن پر ڈالی جس نے بے پرواہی سے شانے اُچکا دیے۔ چپس منہ میں ٹھونستی زینے چڑھنے لگی۔ 

     ”ہر بار دوسروں کی غلطی کا بلیم مجھ پر ڈالا جاتا ہے۔“ بڑبڑاہٹ پر جلال نے تاسف سے سر جھٹکا۔ 

     زینے گزارکر اسنے پلر کے پیچھے چھپے سانس بحال کی۔ ایک نظر زینے چڑھتی نتاشہ کی سمت دیکھا۔ جلال داخلی دروازہ عبور کر گیا تھا۔”شکریہ۔“وہ قریب سے گزرنے لگی تو کرن نے لاپرواہی سے کہا۔

     نتاشہ رُک گئی۔ اسکی سمت دیکھا۔ ”کس لیے؟ مجھے تو انکے گانے سمجھ نہیں آتے نا؟“

     ”کیا تم بُرا مان گئی؟ میں نے تو بس مذاق کیا تھا۔“ پھر وہی بے پرواہی....۔

     ”تمہارے اور میرے درمیان کیا ایسے تعلقات ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر سکیں؟“


𝐓𝐨 𝐫𝐞𝐚𝐝 𝐏𝐫𝐞𝐯𝐢𝐨𝐮𝐬 𝐄𝐩𝐢𝐬𝐨𝐝𝐞𝐬 𝐜𝐥𝐢𝐜𝐤 𝐛𝐞𝐥𝐨𝐰:



Post a Comment

0 Comments