Subscribe Us

Tilisam written by Farwa Yousaf Episode 5 Sneak Peek

  

Tilisam written by Farwa Yousaf


Episode : 5
(قسط نمبر: 5)

Sneak Peek:

 ”مجھے متوازی دنیا کے متعلق لکھی جانے والی کتاب چاہئے۔ کوئی سی بھی۔۔“ وہ حیران ہوا۔ ”میں پچھلے دوگھنٹوں سے کئی کتابیں پڑھ چکی ہوں پر یہاں ایک بھی کتاب نہیں ہے جو متوازی دنیا کے رازوں کے متعلق آگاہ کرتی ہو۔۔“
     ”تم متوازی دنیا کے متعلق کیوں جاننا چاہتی ہو۔؟“ ایسا مطالبہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔ اس لڑکی سے قبل تو کوئی اس لائبریری میں داخل بھی نہیں ہوا تھا۔وہ نئی تھی۔ اور عجیب بھی۔۔ 
     ”وہ میں آپکو نہیں بتا سکتی۔“اسکے کندھے ڈھلک گئے۔ پلٹ کر ہاتھ کی انگلیاں مڑوڑنے لگی۔ ”میں صرف جاننا چاہتی ہوں کہ....۔“مضطرب سی۔۔ ”کیا ایسی کوئی دنیا ہے یاں یہ سب۔۔۔یہ سب جھوٹ ہے۔۔“
     ”سچ ہے۔۔“وہ دو ٹوک لہجے میں بولا۔ ”متوازی دنیا ہے۔“ 
     زرتاشہ کو لگا وہ سانس نہیں لے سکے گی۔ ”مذہبی کتابیں۔۔سائنسدان۔۔ اور انکی لکھی کتب۔۔ سب یہی ثابت کرتی ہیں کہ متوازی کائنات موجود ہے۔“ وہ اپنی نشست سے اٹھا اور الماریوں کے قریب گیا۔ ”اور کوئی بھی انجانے میں انہیں پار کیے دوسری کائنات میں جا سکتا ہے۔“
     وہ واپس لوٹا تو اسکے ہاتھ میں ایک کتاب تھی۔ بھوری جلد والی کتب۔۔۔
     ”اسی لیے مشکوک دروازوں کو پار کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے۔“وہ جو اپنی جگہ سُن کھڑی تھی۔ اس بھوری جلد والی کتب نے اسکے وجود میں روح پھونک دی تھی۔
       اسنے کتاب کے لکھے حرف پر ہاتھ پھیرا۔ ”طِلِسم۔وہ ملک جہاں جادوگر رہتے ہیں۔کیا عجیب نام ہے۔“ وہ ہنسی جیسے کتب لکھنے والے کا تمسخر اڑایا ہو۔
       لائبریرین نے برہم نگاہوں سے زرتاشہ کو دیکھا۔
     ”یہ کتاب دو سو سال پرانی ہے۔“وہ اسے بتانے لگا تھاجو کتاب پر جمی گرد صاف کرنے لگی تھی۔ لکھاری ہونے کے ناطے اسے کتابوں پر جمی گرد نہیں پسند تھی۔ ”جس صدی میں اسے لکھا گیا تھا۔ اُس وقت بھی لوگوں نے اسکے نام کا یونہی مذاق بنایا تھا۔ یک لفظی نام۔۔طِلِسّم۔۔ یہ کیسا نام ہوا؟“


Previous Episodes:
Description:

زرتاشہ ابراہیم جو انجانے میں ایک دروازہ پار کرتی ہے اور جادوئی دنیا میں قید ہو جاتی ہے۔


Genre:

Love, Fiction, Magic, Time Travel, Parallel Universe.


اس ناول کے تمام جملہ حقوق اومیگا بکس اونلائن کے پاس محفوظ ہیں۔۔ کسی اور ویب یاں بلاگ کو اسے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ اومیگا بکس اونلائن اور رائیٹر آپکے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Online Omega Books.


ناول پڑھنے کے بعد نیچے دئے گئے کمنٹ باکس میں بتائیں کہ آپکو ناول کیسا لگا۔

(قسط ہر بدھ کو شام پانچ بجے پبلش کی جائے گی)


Follow us on:


Subscribe our Channel on Youtube:
   

Give us feedback in comment section. In case of any issue contact us. Mail us your readings on onlineomegabooks@gmail.com.

Share our novels anywhere, with your friends and family. Do give feedback in comment section below. 


Post a Comment

0 Comments