Subscribe Us

Hakim written by Farwa Yousaf Episode 3 (Sneak Peek)


Hakim written by Farwa Yousaf

Episode: 3
Sneak Peek



    ”میرا۔۔ میرا شوہر۔۔ وہ کہاں ہے؟ تم غلط کمرے میں آگئے ہو شاید۔ یہاں سے جاؤ اور ارناو کو بھیجو۔۔“ وہ آگے بڑھی دروازہ کھولنے لگی جو وہ پہلے سے مقفل کر چکا تھا۔
      اِدھرنتاشہ کا ہاتھ دروازے کی سمت اٹھا، اُدھر ابراہیم نے اسکی کلائی تھام لی۔ اسکے وجود میں کرنٹ کی لہر دوڑ گئی۔ اسنے اپنی کلائی آزاد کروانی چاہی۔ ”چھوڑو مجھے۔“ اسنے مذمت کی۔
      ”وہ شوہر تھا تمہارا؟تم دونوں شادی شدہ تھے؟“
      ”مجھے۔۔ مجھے اس سے بات کرنی ہے۔“ وہ ہچکیوں میں بولی۔
      ”پر وہ تو جا چکا ہے۔“ اسکے آنسو تھم گئے۔ سب واہمے سچ ہونے لگے تھے۔ ”تمہیں بیچ کر چلا گیا ہے۔ کب لوٹ کر آئے معلوم نہیں۔ آئے گا بھی یاں نہیں۔“اسنے شانے اچکائے۔ ”معلوم نہیں۔“ 
      ”مجھے چھوڑ دو۔۔ مجھے جانے دو۔“ وہ تڑپ اٹھی۔ ابراہیم نے اسکی کلائی چھوڑ دی۔ وہ سخت بدمزہ ہوا تھا۔ نگاہیں ہنوز کمرے کا جائزہ لے رہی تھیں۔ جیسے کوئی شے تلاش رہی ہوں۔ ”تمہیں تمہارے خدا کا واسطہ۔۔۔ مجھے جانے دو۔۔ خدا کیلئے جانے دو۔۔“ 
      ابراہیم کی نگاہیں نقطہ انجماد پر جم گئیں۔ وہ آگے بڑھا اور سنگھار میز کو ٹٹولا۔ پھر مڑا۔ ہاتھ جیب میں ڈال لیے۔ ”تمہاری قیمت بہت زیادہ ادا کی ہے میں نے۔“ 
      ”میں چکا دونگی۔ ساری قیمت ادا کردونگی۔۔“ وہ اسکی آنکھوں میں جھانکنے لگا۔ اسکے بناؤسنگھار سے لگتا تھا کہ وہ بڑے چاؤ سے تیار ہوئی تھی۔ اسکی آنکھوں سے آنسو نہیں خواب‘ بھروسہ‘اعتمادٹوٹ کر گالوں پر بہہ رہاتھا۔ 
      وہ اسکے قریب آنے لگا تو نتاشہ زمین پر ڈھے گئی۔ ”مجھے چھوڑ دو۔۔ مجھے جانے دو۔۔ خدا کیلئے مجھے چھوڑ دو۔۔“
      وہ پنجوں کے بل اسکے مقابل بیٹھا۔ اسکی ٹھوڑی تھام چہرا اوپر اٹھایا۔ ”خدا تمہیں بچانے نیچے نہیں آئے گا۔ کوئی تمہیں خدا کیلئے نہیں چھوڑے گا۔ تم جتنا تڑپو گی۔ جتنے ہاتھ جوڑو گی۔ لوگ اتنا تمہیں نوچ کھائیں گے۔“
      ”می۔۔ می۔۔میں۔۔ کیا کروں۔۔؟“ اسنے سوال داغا۔ وہ جو کوئی بھی تھا اسکی آنکھوں میں ہوس نہیں تھی۔
      ”انکے نوچنے سے پہلے انہیں نوچ ڈالو۔



Episode 3 will be published on Sunday at 5 P.M.



اس ناول کے تمام جملہ حقوق اومیگا بکس اونلائن کے پاس محفوظ ہیں۔۔ کسی اور ویب یاں بلاگ کو اسے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ اومیگا بکس اونلائن اور رائیٹر آپکے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Online Omega Books.


Follow us on:


Subscribe our Channel on Youtube:
   

Give us feedback in comment section. In case of any issue contact us. Mail us your readings on onlineomegabooks@gmail.com.

Share our novels anywhere, with your friends and family. Do give feedback in comment section below. 

Post a Comment

0 Comments