Subscribe Us

Hakim written by Farwa Yousaf Episode 2 (Sneak Peek # 1)

 


Hakim written by Farwa Yousaf

Episode: 2
Sneak Peek


وہ گھر لوٹی تو ماں نے سرخ جوڑا تیار کر رکھا تھا ۔ کچن میں ٹہر کر دو پلوں کو پانی پیتے اسکی نظر سرخ جوڑے پر ٹکی تھی ۔ پل بھر کو دل چاہا ، وہ اس سرخ جوڑے کے ٹکڑے کر دیتی ۔ بلکہ ہر اس چیز ، شخص کے ٹکڑے کر ڈالتی جو اسے ارناو سے دور کرنا چاہتی تھی ۔

’’پہن کر تیار ہو جا ۔ مہمان آتے ہی ہونگے ۔ ‘‘اسنے گلاس روز سے باقی برتنوں کے برابررکھا اور کمر ے میں جا کر سرخ جوڑے کو تھام کر دیکھا ۔ اس پرسبز کناری لگی تھی ۔

’’تو نے میری بات نہیں مانی ناں ۔ ‘‘ کچن میں کام کرتی سیتا نے اسے نظرانداز کرنا چاہا ۔ وہ مہمانوں کی آمد سے قبل کسی قسم کی بدمزگی نہیں چاہتی تھی ۔ ’’ میں نے کہا مر جاؤں گی تو نے نظرانداز کیا ۔ میں نے کہا سب کو مار ڈالوں گی تو نے نظرانداز کیا ۔ ‘‘

وہ جوڑا لئے باہر آئی ۔ کچن کے دروازے میں ٹہر کر ماں کو دیکھا ۔ ’’تیرا یہ نظرانداز کرنا تجھے بہت مہنگا پڑے گا ۔ ‘‘

اسنے گردن اٹھا کر نتاشہ کو دیکھا جو تلخی سے مسکراتی کمرے میں چل دی ۔ ’’تو نے اگر کوئی ایسی ویسی حرکت کی‘نتاشہ تو تیرا باپ تیری ٹانگیں توڑ ڈالے گا ۔ ‘‘وہ کمرے کے پیچھے بند ہوگئی تھی ۔ اسکی دھمکی کو نظرانداز کیا ۔ ’’نتاشہ ۔ ‘‘ اسنے دروازہ دھڑدھڑایا ۔ ’’ میں تجھ سے پھر کہہ رہی ہوں ۔ اپنی حرکتوں سے باز آجا ۔ ‘‘

جواب نہ پا کر وہ کلستی واپس کچن میں گھس گئی ۔ جوان اولاد کو سمبھالنا کس قدر مشکل تھا ۔

Episode 2 will be published on Sunday at 5 P.M.



اس ناول کے تمام جملہ حقوق اومیگا بکس اونلائن کے پاس محفوظ ہیں۔۔ کسی اور ویب یاں بلاگ کو اسے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ اومیگا بکس اونلائن اور رائیٹر آپکے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Online Omega Books.


Follow us on:


Subscribe our Channel on Youtube:
   

Give us feedback in comment section. In case of any issue contact us. Mail us your readings on onlineomegabooks@gmail.com.

Share our novels anywhere, with your friends and family. Do give feedback in comment section below. 

Post a Comment

0 Comments